باجوں نے برطانوی پولیس کو بھی پریشان کردیا

پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ہر طرف سبز جھنڈیوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ کرنا تو روایت ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے اس دن کو مزید خاص بنانے کے لیے جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پٹاخے پھوڑنے اور باجے بجانے کا ٹرینڈ بھی شروع ہو گیا ہے۔

آپ کسی بھی گلی سے گزریں تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ باجے کی آواز آپ کے کان میں نہ پڑے۔ پابندی کے باوجود دن بھر منچلے باجے بجاتے رہتے ہیں۔ اس یومِ آزادی کے موقع پر باجے بجانے کا ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی دیکھنے میں آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 

 

وائرل ویڈیو میں برطانیہ کی سڑکوں پر ایک نوجوان اور چند بچے باجے بجاتے نظر آتے ہیں جبکہ برطانوی پولیس کے اہلکار ان کے آگے جا رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا کسی کو بچوں کا یہ انداز پسند آیا تو وہیں چند صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آئے۔

لائبہ شیراز نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور باجے کے بغیر ہم سے آزادی نہیں منائی جاتی۔

 

 

باسط سبحانی لکھتے ہیں کہ برطانیہ کی سڑکوں پر ایسے باجا بجانے میں فخر کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ہے بلکہ یہ شرمناک حرکت ہے۔

 

 

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ مزاح نہیں بلکہ بد تہذیبی ہے۔

 

 

ایک صارف نے پاکستانی بچوں کے باجا بجانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اچھے کام کب کریں گے۔

 

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button