ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلع جہلم میں دفعہ 144 نافذ کر دی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ہائر سیکنڈری سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ غیر متعلقہ افراد کی موجودگی، نقل اور بوٹی مافیا کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں 28 مئی 2025 تک غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔
اس کے علاوہ امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال، غیر ضروری افراد کے اجتماع اور اسلحہ کی موجودگی پر بھی سخت پابندی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد طلبہ و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور امتحانات کے دوران ایک پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، امتحانی مراکز کے قریب کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



