جہلم میں پولیس نے 15 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق لواحقین نے اطلاع دی کہ بچہ گھر سے اپنے دوست کے پاس جانے کا کہہ کر نکلا تھا مگر واپس نہیں آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کم وقت میں بچے کو تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کیا اور اسے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Exit mobile version