پڑی درویزہ، چھبر سیداں میں نصب شدہ یو فون ٹاور سے منسلک صارفین سروس خرابی کی وجہ سے سخت پریشان

پڑی درویزہ ، چھبر سیداں میں نصب شدہ یو فون ٹاور سے منسلک صارفین سروس خرابی کی وجہ سے سخت پریشان، چیئر مین پی ٹی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پڑی درویزہ اور نواحی علاقہ چھبرسیداں کے مقامات پر نصب شدہ یوفون ٹاور حالیہ دنوں میں سخت متاثر کن سروس فراہم کر رہے ہیں ، اس وجہ سے پڑی درویزہ ، چھبر سیداں میں نصب شدہ یو فون ٹاور سے منسلک یو فون کے ہزاروں صارفین سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔

پورا پورا دن کال ڈائل تک نہیں ہو سکتی یا کال سنی نہیں جا سکتی ۔ اس حوالہ سے یو فون حکام سے کئی مرتبہ شکایات پہنچائی جا چکی ہیں لیکن نتیجہ مثبت انداز میں بر آمد نہیں ہو سکا ۔

اب پڑی درویزہ ، چھبر سیداں کے گردونواح میں یوفون صارفین کی بڑی تعداد کی طرف سے چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیلولر کمپنی کے حکام کو ہدایت کریں کہ یون فون سروس کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں ۔ پڑی درویزہ اور چھبر سیداں میں نصب شدہ یون ٹاور کو موئثر کر نے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔

Exit mobile version