شہریوں کو عیدالفطر سے قبل اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں مشکلات

ضلع جہلم کے شہری عید الفطر سے قبل اے ٹی ایم کے ذریعے رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں پنڈدادنخان، دینہ، جہلم اور سوہاوہ میں اے ٹی ایم مشینیں کہیں غیر فعال تو کہیں بند پڑی ہیں جس کے باعث صارفین کے لئے عید کی خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

عید الفطر میں چند روز باقی ہیں اور عید کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی لیکن اے ٹی ایم کے ذریعے رقم کا حصول شہریوں کے لئےدرد سربنا ہوا ہے ، شہری کہتے ہیں کہ اکثر اے ٹی ایم مشینیں خراب ہیں یا بند پڑی ہیں۔

جہاں اے ٹی ایم مشینیں فعال ہیں وہاں رش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین نے مطالبہ کیا کہ بینکوں کی انتظامیہ اے ٹی ایم مشینوں کو فعال بنائے تاکہ عید کے دنوں میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button