سوہاوہ: شہریوں کا دھند اور سردی میں عوام کی حفاظت پر معمور پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو سلام

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کو سلام جو شدید دھند اور سردی میں شہریوں کی حفاظت کیلئےرات کےوقت ڈیوٹی پرہیں، ڈومیلی موڑ میں نام کی چوکی تو قائم ہے اگر یہاں چھوٹا سا کمرہ نماچوکی بنادی جائے تو سردی سے کچھ بچاجاسکتاہے۔ شہریوں کا اعلی حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد اور دیگر عہدیداران و ممبران سوہاوہ سے ڈومیلی واپس آرہے تھے تو جب ڈومیلی موڑ سے نکلے تو آگےدیکھاکہ پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کے افسران و اہلکار آگ لگاکرسڑک کنارے کھڑےتھے اور ساتھ جو گاڑی آتی اسکو روک کر چیکنگ بھی جارہی تھی۔

وہ جب خود رکے تو دیکھاآگ تو لگائی تھی لیکن سردی اور شدید دھند میں سردی پھر بھی کافی تھی جو آگ کی تپش سے دورنہیں ہورہی تھی، اسی دوران انہوں نے شہریوں سے سے بھی اس حوالے سے موقف لیا۔

شہریوں نے بھی پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کو رات کے وقت سردی اور دھند میں عوام کی خدمت کوسہراہا اور مزید کہا کہ اس سردی اور دھند میں سب لوگوں گھروں میں بستر میں موجود ہوتے لیکن یہ ہماری حفاظت کیلئے یہاں شدید سردی میں موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ یہاں ایک چھوٹا سا کمرہ بناکردیا جائے تاکہ یہ اہلکار کچھ سردی سے تو بچ سکیں۔ تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے عہدیداران وممبران نے بھی پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کو سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button