عید الاضحیٰ پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: قربانی کی آلائشوں کو بہترین طریقے سے ٹھکانے لگا کر عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے میونسپل کمیٹی کے ڈمپنگ سائٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ سی او میونسپل کمیٹی اور سینڑی برانچ کے انچارج نے عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے پلان بارے ڈی سی جہلم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے عید الاضحی کے پلان پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔



