منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اعوان اور ہیڈماسٹر محمد رشید اعوان کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اعوان اور ہیڈماسٹر محمد رشید اعوان برادران کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم ہومیو ڈاکٹر محمد سلیم اعوان اور سابق گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کے سابق ہیڈ ماسٹر محمد رشید اعوان برادران کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ عرصہ 19سال سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔ مرحومہ کی عمر 80 سال تھی، مرحومہ کے پسماندگان میں خاوند،پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے قدیمی قبرستان میں ادا کی گئی جس کی امامت ادارہ منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ کے صدر وقاص شاہ ازاں دیوان حضوری نے کی۔ عزیز اقارب کی بڑی تعداد کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کالج پیر پھلاہی چکوال پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن، ڈاکٹر عبدالستار، لیکچرار صاحبان، وکلاء صاحبان حضرات بھی شامل تھے ۔

مرحومہ کے بیٹے ہومیو ڈاکٹر محمد سلیم اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ مرحومہ کے لئے تعزیت اور دعا مغفرت کرنے والوں میںبانی سرپرست علیٰ ادارہ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر قادری کے فرزند ارجمند چیئر مین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر اسد محی الدین، بریگیڈیئرامجد ، کرنل شمیم اعجاز، کرنل زاہد اور دیگران شامل ہیں۔

مرحومہ کو پسماندگان کی موجودگی میں پڑی درویزہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Exit mobile version