دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی پروقاراور شاندار تقریب

سوہاوہ: دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی پروقاراور شاندار تقریب، طلباء و طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلو،نغموں پر پرفارمنس پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ دی فاسٹ سکول اینڈ کالج میں سالانہ رزلٹ کی شاندار پروقارتقریب منعقد ہوئی۔جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمدنبیل احمد ڈائریکٹر احسن پبلک سکول مہرواث،ہیڈماسٹر عبدالررشیدتھے۔انکے علاقہ علاقے کی اہم سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ترانوں،،نغموں،ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اسٹیج پرفامس اور رزلٹ میں کامیابی پر بچوں کے والدین خوش نظرآئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنید ظہور کیانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں اور بچوں کے والدین کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کرکے رونق بخشی۔ تمام کامیاب طلبہ و طالبات کے والدین کو ان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ہم نیاسیشن دو دن تک شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال چھٹیوں میں کے باوجود اپ لوگوں نے ادارے کیساتھ رابطہ رکھااور محنت کی جس کی بدولت آج اچھا رزلٹ رہا،تمام اسٹاف کا بھی شکریہ جنہوں نے محبت محنت اور لگن سے بچوں کو پوراسال پڑھایااور آج اسکا ان طلباء وطالبات کو پھل ملا۔مزید کامیابیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button