ہم مفتی عبدالوحید کو اغواء کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حافظ عبد الحمید عامر

جہلم: ہم مفتی عبدالوحید کو اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے محافظ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان و جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نے قرار داد مذمت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ جامعہ حسینیہ نکودر دینہ کے معلم مفتی عبدالوحید اگر بالفرض کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث بھی ہوں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں عدالت میں پیش کر کے قانونی چارہ جوئی کا آئینی حق دیا جائے۔

حافظ عبد الحمید عامر نے مزید کہا کہ یہ اجتماع ملک بھر سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے جس سے نہ صرف پورا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ عوام کا قانون اور انصاف کے نظام سے اعتماد اٹھ رہا ہے اور عوام میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ رہا ہے جو یقینا ملک و ملت کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت، عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مفتی عبدالوحید کو فی الفور رہا کیا جائے، ضلع جہلم کی تمام مرکزی مساجد میں یہ مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button