جہلم: چوری میں ملوث جیلو گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد

جہلم: چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جیلو گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جیلو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک عدد رکشہ، چوری شدہ ٹائر اور کاربوریٹر برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔



