سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے متعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےمتعدد پولیس افسران و اہلکاران کے تبادلے کر کے محرر تھانہ ڈومیلی ہیڈکانسٹیبل چوہدری ظہیر کو جنرل ڈیوٹی چوکی سٹی دینی تعینات کردیا۔
تفتیشی آفیسر اے ایس آئی راجہ تنویر کو تھانہ ڈومیلی سے تھانہ دینہ تعینات کیاگیا۔ نائب محررتھانہ ڈومیلی راجہ عبدالغفار کو نائب محرر تھانہ دینہ تعینات کیاگیا۔
اسی طرح سابق محرر تھانہ صدام کیانی کو تھانہ دینہ سے ڈومیلی جبکہ اے ایس آئی ملک ساجد داؤد کو تھانہ ڈومیلی ٹرانسفر کیاگیاہے۔
