پنڈدادنخان میں سٹی ویلفیئر کونسل کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

پنڈدادنخان شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

تقریب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت اور معروف عالم دین عبداللہ ہاشم نے پودا لگا کر کیا، جبکہ اس موقع پر مقامی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

سٹی ویلفیئر کونسل کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

بعد ازاں سی او میونسپل کمیٹی ملک حسیب، ملک غلام اکبر اور نجم ملک نے بھی پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا اور ماحول دوست اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button