منگلا پولیس کی بڑی کارروائی، اقدام قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اقدام قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں وسیم اور ارباز شامل ہیں، جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم وسیم سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور ملزم ارباز سے بھی 30 بور پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button