پنڈدادنخان پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا، شراب برآمد

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی،شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتےہوئے ملزم رمیز حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سےبھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



