سوہاوہ میں تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر میڈیکل سٹور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

سوہاوہ میں تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ میڈیکل سٹور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں دن دیہاڑے جی ٹی روڈ پر قائم میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے ملحقہ میڈیکل سٹور سے 8 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور پر ادویات لینے کے لیے آئے افراد کو بھی لوٹ لیا اور موٹرسائیکل نمبری ایس ٹی کے 7829 پر سوار ہو کر راولپنڈی کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی میڈیکل سٹور میں لوٹ مار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button