جہلم پولیس نے دو گمشدہ بہنوں کو بحفاظت تلاش کر کے لواحقین سے ملا دیا

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ اور 9 سالہ گمشدہ بہنوں کو بحفاظت تلاش کر لیا اور بعد ازاں انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس کو ایمرجنسی 15 پر دو بچیوں کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے دونوں بچیوں کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گمشدہ بہنوں کو بحفاظت تلاش کر لیا اور ضروری کارروائی کے بعد انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

بچیوں کی بحفاظت واپسی پر لواحقین نے جہلم پولیس سے اظہارِ تشکر کیا اور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی مدد اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

↑
Exit mobile version