جہلم: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ اکرام کا عالمی دن ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ منایا جارہا ہے ۔
اس دن کی مناسبت سے جہلم سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے ، ان تقریبات میں اساتذہ ا کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔
قومی اور مقامی اخبارات میں اساتذہ اکرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیاپر بھی اساتذہ کی عظمت کے حوالے سے خصوصی رپورٹس نشر کی جا رہی ہیں۔
ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے۔
دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں،جہلم ضلع بھرمیں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروںکی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔
’’ یونیسکو ‘‘ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ اکرام خدمات انجام دیتے ہیں۔
