جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرنگرانی انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور ٹیم کی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ طاہرہ بانو کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 1 کلو125 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرنگرانی انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور ٹیم نے ملزم عابدحسین اور واجد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم عابد حسین سے 1کلو 80 گرام ہیروئن اور ملزم واجد حسین سے588 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
