کھیوڑہ کے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے مسیحی برادری کے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کھیوڑہ کے منی ڈیم میں نہاتے ہوئے مسیحی برادری کے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کھیوڑہ کے قریب واقع منی ڈیم (میٹھا پتن تالاب) میں نہاتے ہوئے مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق انہیں دوپہر 3 بج کر 1 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ کھیوڑہ کے قریب واقع منی ڈیم میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جب ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مقامی افراد دونوں نوجوانوں کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکال کر موٹر سائیکل کے ذریعے کھیوڑہ اسپتال منتقل کر چکے تھے۔ ریسکیو ٹیم اسپتال پہنچی، ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ان کے گھروں تک منتقل کر دیں۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ انیل ولد منیر مسیح اور 18 سالہ رنویر مسیح ولد جہانگیر مسیح کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق کھیوڑہ کی مسیح برادری سے تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button