رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد

دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر میں فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، 500مریضوں کا فری چیک اپ ادویات دی گئیں جبکہ 56 افراد کا آپریشن 196کو گلاسز 174کو فری میڈیسن اور 106 کو ریفر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی ، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی سرپرستی میں عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ صبح آٹھ بجے سے لے کر دن تین بجے تک مسلسل جاری رہا اور تحصیل دینہ اور گردونواح سے علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں 500کے قریب مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا جس میں آپریشن کے لیے 56مریض جبکہ گلاسز 196 میڈیسن 174اور 106مریضوں کو ریفر کیا گیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی اور سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کیمپ کا دورہ بھی کیا اور میڈیکل کیمپ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کا جزئزہ لیا ، حمزہ کیانی نے الشفاء آئی ٹرسٹ اور رورل ہیلتھ سنٹر کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر راجہ افرا سیاب سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑ ، سابق چیئر مین یوسی مغل آباد راجہ مبارک کیانی ، سابق وائس چیئر مین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت حسین ، چوہدری فیصل ڈومیلی ، راجہ جنید ، نوید افضل ، غلام مصطفیٰ بٹ ، جاوید حسین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button