صحافی حق نواز میر، اشتیاق میر اور سرفراز میر کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں

دینہ کے صحافی حق نواز میر، اشتیا ق میر، سر فراز میر والدہ ماجدہ اور صدر اخبار فروش یونین دینہ رضوان میر کی دادی صاحبہ علالت کے باعث غازی ٹاؤن نزد کشتی والی کوٹھی انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ دن اڑھائی بجے ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں چیئر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی ، سینئر صحافی رضوان سیٹھی ، شعبان چوہدری ، ادریس چوہدری ، نثار احمد مغل، سید ذوالقرنین شاہ، سہیل انجم قریشی، عبدالستار نیازی ، الیاس کھوکھر ، راجہ اظہر سمیت علاقہ بھر کی معروف سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔



