وزیراعلیٰ پنجاب کے سرسبز اور خوبصورت پنجاب کے وژن کے تحت جہلم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات شروع

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب کے خوبصورت، سرسبز اور صاف ستھرے پنجاب کے وژن کے تحت جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی جہلم کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف چوک چوراہوں، اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خوبصورت پودے لگانے کا کام جاری ہے۔

اس سلسلے میں جادہ سے مشین محلہ، منڈی موڑ سے کچہری چوک اور وائے کراس سے ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ تک شہر کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے اور شجرکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بالخصوص جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے رات کے اوقات میں شہر کی اہم شاہراہیں روشن اور دیدہ زیب مناظر پیش کرنے لگی ہیں، جبکہ پودوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش سے شہری ماحول میں بھی خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

ہارٹیکلچر ایجنسی کے ان اقدامات سے نہ صرف جہلم شہر کے حسن میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو صاف ستھرا، سرسبز، روشن اور خوش نما ماحول فراہم کرنے کی جانب بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسی جہلم کی ان عملی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد بھی شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے پودوں، گرین بیلٹس اور اسٹریٹ لائٹس کی مناسب دیکھ بھال اور مستقل نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button