سوہاوہ: دینہ میں کامیابی کے بعد ڈومیلی شہر میں بھی دی بیسٹ ڈومینوز پیزا شاپ کا افتتاح کردیاگیا۔
رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ڈومیلی شہر اور قریبی علاقوں سے سیاسی، کاروباری، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔افتتاح ڈومیلی کی سیاسی شخصیت راجہ جہانزیب خان،حسنات کیانی،راجہ عظمت کیانی نے کیا۔ اس موقع پر شاپ کے آنر نے شہریوں کیلئے بڑی آفر کااعلان کردیا جس میں کچھ پندرہ رمضان تک ہوں گی۔
شاپ کے آنر ملک ساجدنے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم تین چار نہیں پورے آٹھ کلومیٹر تک اس مہنگائی میں بھی فری ڈیلیوری کریں گے۔ 15 رمضان تک میڈیم پیزا تین عدد دوہزار میں ملیں گے، اگر کوئی فیملی برتھ ڈے یہاں منائے تو برتھ ڈے ڈیل میں بھی ڈسکاؤنٹ دیاجائے گا اور ساتھ سجاوٹ فری میں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈومیلی میں پہلی بار خواتین ماؤں بہنوں کیلئے الگ پردے کاانتظام کیاگیاہے، اس کے علاوہ کوالٹی اور معیار میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ کسی خریدار کو ناراض نہیں جانے دیاجائے گا ہم کو بھی معلوم ہے مہنگائی ہے لیکن جس طرح شہری خوش ہوگااسی طرح اسکے ساتھ تعاون کریں گے۔
