ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، بلال اظہر کیانی

جہلم: ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محکمہ کالجز کے زیر اہتمام تقریب میں سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ضلع جہلم کے مختلف کالجز کے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

مقررین نے کہا کہ محنتی اور ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی ان کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات کے علاوہ نقد انعامات، لیپ ٹاپ، الیکٹرک موٹرسائیکل جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button