سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد فرحان کی خدمات کو سراہتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد فرحان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں، ان کی ضلع جہلم سے ٹرانسفر پر ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم نے محمد فرحان سے الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ محمد فرحان نے ضلع میں سول ڈیفنس کے شعبے کو بہتر بنانے اور عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں تعیناتی کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی اور رہنمائی ہمیشہ ساتھ رہی۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام اور انتظامیہ کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا اور یہاں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔



