کینیڈا: پاکستانی قونصل خانہ کو جاں بحق شخص کے ورثا کی تلاش

ٹورنٹو: کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی فضل حفیظ کی میت دو ہفتوں سے ٹورنٹو کے مردہ خانہ میں لاوارث پڑی ہے۔

پاکستانی قونصل خانہ اور کمیونٹی متوفی کے ورثا کی تلاش میں ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق فضل حفیظ دو ہفتے پہلے ٹورانٹو کے شمال میں واقع ایک شہر ”اوون ساؤنڈ“ کے ہائی وے پر کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وہ ٹورانٹو میں اکیلے رہتے تھے۔ٹورانٹو پولیس نے پاکستانی قونصل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔

قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے بتایا کہ ہم نے نادرا سے ریکارڈ منگوایا ہے جس کے مطابق فضل حفیظ کی جائے پیدائش بہاولپور ہے جبکہ ان کا آخری پتہ سمن آباد لاہور کا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button