الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، حاجی رضوان احمد

دینہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی حاجی رضوان احمد صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب تھے ۔ تقریب میں دینہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔
حاجی رضوان احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ جلد دینہ میں ہمارے پراجیکٹس پر کام شروع ہو جائے گا۔ ہم عوام ہی مل جل کر اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، اس لیے بغیر کسی تفریق کے سب الخدمت کا ساتھ دیں ۔
سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوان الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔



