دینہ: پولیس مقابلہ میں مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ میں اجرتی قاتل کی ہلاکت، عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا

دینہ کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ میں اجرتی قاتل فیصل پہلوان کی ہلاکت، محمد سعید حفیظ ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے تھانہ منگلا کینٹ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نصیر احمد، محمد اشرف اور ضیاء اللہ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اگست 2023 میں تاجر باپ بیٹے کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والے فیصل حسین عرف پہلوان کو دینہ کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی اپنی فائرنگ سے ان کا ساتھی فیصل حسین عرف پہلوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ملزمان کی جانب سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان ایڈووکیٹ ملک وقار افضل نے کی جس کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعیدحفیظ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں جہلم کی غلہ منڈی میں تاجر باپ بیٹے ناصر اور یامین کو قتل اور سلیمان پارس میں دو افراد احسان اور فیصل کو زخمی کرنے والا ملزم فیصل پہلوان تھانہ منگلا کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب مبینہ طور پر پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم فیصل پہلوان اجرتی قاتل تھا جو قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، فیصل پہلوان نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔

Exit mobile version