جہلم میں کم عمر ڈرائیورز اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے 12 نوجوان گرفتار

جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے 12 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے7 نوجوان معظم علی،ابوبکر،مدثر،محمد معاذ،حسنین،علی شاہ اور تنویر احمد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے موٹرسائیکلز قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے۔

پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوان محمد فرحان اور شیراز کو گرفتار کر لیا، پولیس نے موٹرسائیکلز قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عاشر اور ذوہیب کو گرفتار کر لیا، پولیس نے موٹرسائیکلز قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان حسنین کو گرفتار کر لیا، پولیس نے موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button