دینہ میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری شدہ ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



