جہلم میں موسمی تبدیلی اور مٹی دھول کے باعث وبائی امراض میں اضافہ

جہلم شہر اور گردونواح میں موسمی تبدیلی اور بارش نہ ہونے کے باعث شہری مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
شہری سانس، دمہ، گلہ، اور آشوب چشم سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ سموگ اور مٹی دھول میں اضافے کے سبب خصوصاً بچے ناک، گلے اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کی سڑکوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر پانی چھڑکنے کا آغاز کیا تاکہ مٹی دھول سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے بھی ہدایت جاری کی ہے کہ شہری اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں میں لگے درختوں اور پودوں کو صبح و شام پانی دیں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔



