جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا

جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا، ملزمان نے گھات لگا کر واردات کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ نواب کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 28سالہ محمد فرید ولد محمد رفیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول فرید دوکان سے گھر آرہا تھا کہ ملزمان نے گھات لگا کر واردات کی ہے، مقتول فرید کی دو سال قبل شادی ہوئی ہے اور مقتول کی بظاہر کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کرائم سین یونٹ نے موقع پر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں، جلد کسی نتیجے پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button