سوہاوہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں 23 سالہ نوبیاہتا نوجوان قتل

سوہاوہ کے نواحی گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر 23 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ آڑا سسرال میں خاور نامی ملزم نے کبوتروں کے لین دین کے تنازعہ پرطیش میں آکر اپنے ہی 23 سالہ نوبیاہتے دوست شاہ زیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

23 سالہ شاہ زیب کو 4 فائر سینے پر لگے جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، لاش پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ نے موقع پر پہنچ کرشواہدجمع کئے اور ملزم کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مقتول شاہ زیب کی دس روز قبل شادی ہوئی تھی اور بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم تھا۔ قتل کے دل خراش واقعہ کے بعد علاقے میں خوف حراس پھیل گیا۔

Exit mobile version