چوہدری ندیم خادم اور چوہدری فوق شیرباز کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد

دینہ کی معروف شخصیت اور دوسری بار منتخب ہونے والے سرپرست اعلیٰ صرافہ یونین رانا شکیل اشرف اور صدر صرافہ یونین رانا محمد یاسر زرگر نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور سابق یوسی ناظم چوہدری فوق شیر باز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پر تکلف عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جہلم کی تحصیل دینہ کی معروف شخصیت اور دوسری بار منتخب ہونے والے سر پرست اعلیٰ صرافہ یونین دینہ رانا شکیل اشرف اور صدر رانا یاسر زرگر نے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ناظم چوہدری فوق شیر باز اور میاں علی عنصر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ اپنی رہائش گاہ پر دیا۔

عشائیہ میں سابق وائس چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عرفان ، رانا ثاقب زرگر ، چوہدری نصر اقبال ، چوہدری وجاہت بشیر ، چوہدری تنویر ، چوہدری ظہور فرانس ، چوہدری ظفر اقبال ، میاں ابرار ، انعام اللہ خان ، حاجی عبدالرشید زرگر ، نعمان اظہر ، رانا حمزہ ، رانا زین ، ناصر رانا ، سعید اشرف رانا ، احمد شکیل رانا ، رانا عمران ، رفیق رانا ، عامر الیاس زرگر ، رانا جنید زرگر ، رانا راشد ، شیخ عمران ریاض ، رانا سہیل اشرف ، رانا شایان ، رانا شکیل ، رانا امان ، رانا شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔

پر تکلف عشائیہ پر سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، چوہدری فوق شیر باز ، میاں علی عنصر ، رانا شکیل اشرف زرگر اور رانا یاسر زرگر کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button