پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جہلم میں کارروائیاں، ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے۔

پی ایف اے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے مین جی ٹی روڈ جہلم پر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔

دودھ کے معیار کو جدید لیکٹوسکن مشین کے ذریعے چیک کیا گیا جس دوران دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی اور ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود 350 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر کے مالکان کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button