دینہ: موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، موٹرسائیکلز برآمد

دینہ پولیس نے اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام ادریس کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 2مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود کا کہناتھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version