دینہ: ڈھوک ساہی میں نمبردار چوہدری احسن کی رہائش گاہ پر محفل پاک و دعائیہ تقریب کا انعقاد

دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں ڈھوک ساہی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت نمبردار چوہدری احسن کی رہائش گاہ پر محفل پاک و دعائیہ تقریب کا انعقاد، خصوصی آمد و دعا علامہ مولانا سید رضوان حیدر شیرازی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں ڈھوک ساہی کے نمبر دار چوہدری احسن کی رہائش گاہ پر میلاد شریف کے سلسلہ میں جشن صادقینؑ کے حوالے سے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں علامہ مولانا سید رضوان حیدر شیرزای، چوہدری محمد شریف، ایم اسلم انجم ، لالہ رزاق، طالب حسین اور کامران حسین نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ مولانا سید رضوان حیدر شیرازی نے خصوصی دعا کی۔

Exit mobile version