ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ٹریفک کو منظم کرنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں چنگ چی رکشوں کی پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹوں، غیر قانونی اڈہ جات کے خاتمے، اور بس و ویگن اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک جام کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے۔ جی ٹی روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے تمام محکمے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں اور فوری طور پر عملی اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ٹریفک کے نظام کو فعال اور محفوظ بنانے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کریں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button