جہلم میں دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد شدید زخمی

جہلم شہر میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے علاقہ ڈھوک جمعہ میں دو متحارب گروپوں میں خونی تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 31 سالہ فہد ولد ارشد، 29 سالہ راشد ولد ارشد محمود، 32 سالہ نعمان ولد ارشد محمود، 35 سالہ منصور ولد طالب، 30 سالہ وقاص ولد محمد عظیم اور 22 سالہ کامران ولد اللہ دتہ شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تین زخمی افراد کو ریسکیو 1122 جہلم جبکہ 3 زخمیوں کو بذریعہ پرائیویٹ گاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button