موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے شاندار آگاہی مہم

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ، سیکٹر N-5 نارتھ ٹو جہلم نے ماہ اپریل میں انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس بی اے ناصر کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی کے حوالے سے شاندار آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔

مہم کے دوران یونٹ نے ضلع جہلم اور گردونواح کے متعدد تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، ٹول پلازوں اور تجارتی مقامات پر بریفنگ سیشنز کا اہتمام کیا جن میں ٹیکنیکل کالج جہلم، گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ، ہائر سیکنڈری سکول دینہ، ہائی سکول ساگری، ہائی سکول پنڈوری، الائیڈ سکول جہلم، این ایل سی دینہ، چودھری عدالت حسین ٹیکنیکل ویلفیئر ٹرسٹ، جہلم، دینہ، کھاریاں، سوہاوہ کے بس سٹینڈز اور جہلم و سوہاوہ مندرہ ٹول پلازہ شامل تھے۔

سیشنز میں انسپکٹر مشاہد حسن اور سب انسپکٹر محسن ہاشمی سمیت دیگر افسران نے پروجیکٹرز کے ذریعے شرکاء کو اوور اسپیڈنگ، لین وائیولیشن، ہیلمٹ کے استعمال، ون ویلنگ کے نقصانات، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی اور ALCR سے متعلق آگاہی دی۔ افسران نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ گھریلو استعمال کے لیے خریدے گئے موٹرسائیکلوں پر بچوں کی نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

افسران نے زور دیا کہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی نہ صرف سڑکوں کے لیے تباہ کن ہے بلکہ جانی نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے، لہٰذا ٹرانسپورٹرز قانون کی مکمل پاسداری کریں۔

آگاہی سیشنز کے دوران بینرز، پمفلٹس اور بصری مواد کے ذریعے عوام تک اہم پیغامات پہنچائے گئے، جسے شہریوں نے بے حد سراہا۔ موٹروے پولیس کی یہ مہم ٹریفک حادثات کی روک تھام، عوامی شعور کی بیداری اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button