پنڈدادنخان میں 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بچپن کا دوست ہی قاتل نکلا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کے 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کے بچپن کا دوست ہی قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ اعظم پور کے 26 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ دو ہفتے قبل رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملزم محمد القاب نے لین دین کے تنازعہ پر اپنے بچپن کے دوست اعجاز عرف جازی کو رات کے اندھیرے میں کھیتوں میں لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم القاب انتہائی شاطر شخص ہے، مقتول دوست کی تدفین کے وقت بھی ساتھ ساتھ رہا۔ مقتول کے لواحقین نے قریبی رشتہ داروں کو قتل کےمقدمے نامزد کیا جو تفتیش میں بے گناہ نکلے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی علاقے میں سرگرمیاں مشکوک نظر آنے پر پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزم القاب نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ مقتول ادھار رقم لے کر انکاری ہوگیا تھا جس وجہ سے واردات کی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button