روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر نگرانی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر نگرانی ضروری ہے، پرائس مجسٹریٹس اپنا کام جاری رکھیں اور ناجائز منافع خوروں کوکوئی رعایت نہ دیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول کی میٹنگ سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، جرمانے اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی سی جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کواپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزمنافع خوروں کو بالکل کوئی رعایت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button