این اے 60 سے سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے، بلال اظہر کیانی

جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قائدین نے پارٹی ٹکٹ دے کر مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے، سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار بلال اظہر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے 8 فروری کے لئے این اے 60 جہلم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ دے کر مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے۔



