ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع کا ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے ٹریفک سٹاف اور میونسپل کمیٹی جہلم کے عملہ کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

اکرم شہید پارک ، شاندار چوک ، تحصیل روڈ اور سول لائن روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کو بھاری جرمانہ اور وارننگ جاری کی کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے تجاوزات کے خلاف آپریشن انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔اس کے بغیر ٹریفک مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔

عوام نے ڈی ایس پی ٹریفک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کو پہلی سیڑھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button