جہلم پولیس نے 12 دن سے غائب شہری کو رحیم یار خان سے بازیاب کروا لیا

جہلم: سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بارہ دن سے غائب شہری کو رحیم یار خان شہر سے بازیاب کروا لیا۔
محمد احسان نامی شہری کو سٹی پولیس نے رحیم یار خان سے ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، شہری کے لواحقین نے تھانہ سٹی میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
جہلم پولیس کی جانب سے شہری کو تلاش کرنے کےلئے ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔



