دینہ: منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ: عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 153/23 بجرم CNSA 9(1)3D تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں گرفتار ہونے والے مجرم کامران خان نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔



