ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے یکم دسمبر سے کام شروع ہو جائے گا، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے یکم دسمبر سے کام شروع ہو جائے گا۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ترین مشینری سے کام لیا جائے گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر گلی محلے سے کچرے کا اٹھانا اور کچرے کے برسوں پرانے ڈھیروں کو ختم کرنے کا سلسلہ یکم دسمبر سے شروع کررہے ہیں جس میں ضلع بھر کی مکمل صفائی اور ماحول کی بہتری ہمارا ٹارگٹ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button