سوہاوہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version