مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پنجاب حکومت نے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کو یکم جولائی 2024 سے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ملے گی ، گزشتہ سال 32 ہزار روپے اجرت والا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔
37ہزار کانوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مزدورں نے پنجاب حکومت کاشکریہ اداکیا۔



